102

شکرگڑھ بڑی تباہی سے بچ گیا

Spread the love

شکرگڑھ(نمائندہ خصوصی)شکرگڑھ کے نواحی گاؤں میں تعمیراتی میٹریل سے

14 پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد۔ بروقت اطلاع پربم ڈسپوزل

عملہ نے ناکارہ بناکر علاقہ کوبڑی تباہی سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق

شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بجاڑ شریف کا رہائشی یسٰین چوہدری حویلی کی تعمیر

کے لیے بسنتر نالہ سے ریت لے کر آیا ریت سے بھارتی ساختہ چودہ پاؤنڈ وزنی

اینٹی ٹینک مائن نکل آیا جس کی اطلاع فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور

دیگر اداروں کو کی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے اس

خطرناک مائن کو ناکارہ بنا دیا دیگر پولیس افسران بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر

پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں