116

بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ ، غازی آباد میں بھی کاروبار زبردستی بند کروا دئیے

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ) بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھی بھی بدمعاشی پر اتر

آئے، اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایم ایل اے، نند کشور گوجر نے زبردستی

مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں، انتظامیہ جان بوجھ کر خاموش

تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ اس سے پہلے شہر گڑگاؤں میں بھی ایسی ہی

کارروائی کے دوران ہندو سینا نے 250 دکانیں بند کروائی تھیں۔بھارتی ٹی وی

کے مطابق بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، مودی کے

ساتھی بھی بدمعاشی پر اتر آئے۔ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایم ایل اے، نند

کشور گوجر نے زبردستی مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ بھارتی

پولیس حسب معمول بے بس نظر آئی اور انتہاپسند اپنی من مانی کرتے رہے۔اس

سے پہلے گڑگاؤں میں بھی ہندو سینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی 250 سے

زیادہ گوشت کی دکانیں بند کروائی تھی، کاروبار بند ہونے سے ان کے گھروں

کے چولہے بند ہو کر رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں