فائرنگ سے پولیوورکرجاں بحق،ایک ملزم گرفتار

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو

ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزموںمیں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ،

گرفتار ملزم کے مطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے گزشتہ روزسماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا قبائلی ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو

ورکر کو شہید کر دیا گیا، شہید ورکروالدین کو پولیو ویکسی نیشن کیلئے آمادہ

کررہا تھا، شہید کے خاندان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا،

انسدادپولیو ٹیموں سے وعدہ ہے ملزموں کیخلاف کارروائی ضرورہوگی۔



Please follow and like us:

Leave a Reply