شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کی دبئی فرار ہونے کی کوشش، لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر ) شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ائیرپورٹ سے

گرفتار کرلیا گیا،محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا

گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینجر محمد مشتاق کو لاہور

سے د بئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن

نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب

کے حوالے کر دیا جو پی آئی اے کی پرواز 203سے لاہور سے دبئی روانہ ہو

رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،

مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹا ئو ن میں

گرفتاری کے موقع پر انڈر گرا ئونڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکا ئو

نٹ میں 60لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔دوسری جانب ترجمان شریف خاندان نے

کہا ہے کہ محمد مشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا مینجر نہیں ، نہ

ہی کبھی ملازم رہا،کسی تحقیق کے بغیر یک طرفہ ایسے بیانات کا مقصد محض

کردار کشی ہے۔ پیر کو ترجمان شریف خاندان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

محمد مشتاق چینی شریف خاندان کی کسی شوگر مل کا مینجر نہیں ، نہ ہی کبھی

ملازم رہا ہے ، انہوں نے کہا شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل افسوسناک اور بدنیتی پر

مبنی اقدام ہے ،کسی تحقیق کے بغیر یک طرفہ ایسے بیانات کا مقصد محض

کردار کشی ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply