بھارت کشمیرمیں امن ،پاکستان بدامنی پھیلا رہا ہے ،سشماسوراج کی ہرزہ سرائی

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج ایک مرتبہ پھر

ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے بھاجپا قیادت کشمیر میں امن جبکہ پاکستان

پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگجو بھیج کر وادی کا امن بگاڑ رہا ہے ۔فی الحال

پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حیدر

آباد میں انتخابی جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یہ

دعویٰ بھی کیابھارت نے پاکستان کو ہر محاذ پر الگ تھلگ کیا جس کے باعث

پڑوسی ممالک میں بوکھلاہٹ آئی ہے،نئی دہلی سرکارکی جانب سے کشمیر میں

امن کیلئے کئی پروگراموں پر کام کیا جا رہا ہے ،کشمیر میں حالات بگاڑنے کے

پاکستانی ایجنسیوں کے عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ کشمیری

عوام فوج کو اپنا بھرپور تعاون پیش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فوج

کیخلاف کامیاب کارروائیاں انجام دے پا رہے ہیں، کشمیری عوام نے بھارت

کیساتھ اپنا مستقبل وابستہ کر لیا ہے اور اس پر کاربند ہیں تاہم وادی میں پاکستان

کی شہہ پر کچھ لوگ حالات کو بگاڑنے کیلئے ذمہ دار ہیں جن کیخلاف سخت

کارروائی کی جائے گی ۔بھارت اپنے تمام پڑو سیوں کیساتھ اگرچہ تعلقات چاہتا ہے

لیکن اس کے بدلے وہ ملک کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

Leave a Reply