اقوام متحدہ کا کمشن پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے کی جانچ کرے فاروق عبداللہ

Spread the love

300 عسکریت پسند مارنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے لوگ مارے گئے ہیں توا ن کی لاشیں کہاں ہیں ؟

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ایک انکوائری کمشن قائم کرے جو بھارت کی طرف سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے کی جانچ کرے۔ کوئی شخص بھارتی دعوے کی تصدیق نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں 300 عسکریت پسند مارنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے اگر کچھ لوگ مارے گئے ہیں توا ن کی لاشیں کہاں ہیں ؟راجباغ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اِسی روز میرواعظ عمرفاروق کو دہلی کیوں طلب کیا گیا ہے جس دن جموں وکشمیر میں ووٹ ڈالنے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم میرواعظ کو لے جائیں گے ، یہاں حالات خراب ہونگے اور ووٹنگ نہیںہوگی ۔راجباغ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میںکریک ڈائون کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی پر پابندی، لبریشن فرنٹ پر پابندی،حریت پسندوں کی گرفتاریاں اور دیگر این آئی اے کے کیس نکالے جارہے ہیں، سب کو جیل بھیجا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے نہ صرف مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ یہ لوگ انسانیت کیخلاف ہیں۔ ان لوگوں نے ہی گاندھی کو مارا، سردار ولب بھائی پٹیل نے ان پر پابندی عائد کی تھی۔ ان انتہا پسندوں اور ان کے دوستوں کو نہ صرف ریاست کے باہر پھینکا ہے بلکہ پورے ملک میں دفن کردینا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply