پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

Spread the love

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 224 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 224 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار منفی زون میں ہوا اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 224 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 296 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,957,220 شیئرز کی لین دین ہوئی۔ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔

گذشتہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ گذشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 5 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہوا تھا۔جمعہ کو کاروبار کے دوران 16 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جب کہ کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت چار ارب سے زائد رہی۔گذشتہ ہفتہ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 506 پوائنٹس کمی سے 37516 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ بدھ کو بھی مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور 100 انڈیکس میں 13 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا جب کہ گذشتہ روز ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply