148

کورنگی فش کمپنی کے 3 ملازمین گڑھے میں گر کر جاں بحق

Spread the love

کراچی(نامہ نگار) کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں

نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔مرحومین کی شناخت اقبال الدین، درویش اور زرولی کے نام سے ہوئی

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق جعفر نامی شخص کی حالت غیر ہے، اسے گھڑے سے نکال لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق کمپنی میں مچھلی کی کٹائی کیلئے گڑھا تھا۔ کمپنی کے مالک کو

گرفتار کر لیا گیا اور فش کمپنی کو بند کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہےفیکٹری مالک

نے بتایا کہ اس گڑھے میں کسی کو اترنے کی اجازت نہیں ہوتی البتہ آج ایک مزدور اس گڑھے میں گرا تو

دوسرے اس کو بچانے کے لیے گڑھے میں گئے جس ان کی ہلاکت ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زندہ بچ

جانے والے مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں