شام، یمن اور افغانستان میں بچوں کی موت کے ذمہ دار امریکا اور یورپ ہیں: پوپ فرانسس

Spread the love

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے طلباء سے خطاب کیا۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کیے جانے کی وجہ سے شام، یمن اور افغانستان میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ اور امریکا اسلحہ فروخت کرتے ہیں، جس کے ذریعہ کئی افراد بشمول بچے مارے جاتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ اسلحہ فروخت کرنے والوں پر ہر اہل خانہ کی تباہی اور بچوں کی اموات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پوپ فرانسس نے تارکین وطن کو مجرم قرار دینے والے ممالک پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں زیادہ تر جرائم میں تارکین ملوث نہیں۔ دلوں میں اور زمین پر دیواریں بنانے والوں سے خبردار رہیں، جو دیوار بنائے گا وہ اسی میں قید ہو کرغلام بن جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply