آصف علی زرداری کا سینیٹر سراج الحق سے رابطہ، باہمی رابطوں پر اتفاق

Spread the love

سابق صدر نے سراج الحق کو دوبارہ امیر منتخب ہونے اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباددی

مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے،آصف علی زرداری

امیر جماعت اسلامی کاسابق صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی

فون کرکے انہیں دوبارہ امیر منتخب ہونے اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباددی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کے

عمرے اور دعاؤں کو امت خاص طور پر پاکستان کے عوام کے حق میں قبول فرمائے۔ سیکرٹری اطلاعات

جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق اتوار کی شام آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی

سراج الحق کو ٹیلی فون کیا دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ آصف زرداری

نے کہا کہ اس وقت ملک گوناگوں مسائل کا شکار ہے ،مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں رہنماؤں نے باہمی

رابطوں کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply