اپوزیشن جماعتوں کے کرپٹ قائدین کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام نیوز)دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہیں۔ بد عنوان قیادت کی وجہ سے یہ جماعتیں جمہوری نظام میں فعال اپوزیشن کے کردار سے محروم ہو چکی تھیں۔ دونوں جماعتوں کے کرپٹ قائدین کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں نہ ہی انہیں عوام کے دکھ درد ک احساس ہے۔ وہ صرف اور صرف کرپشن کے کیسوں سے ہر ممکن طریقے سے اپنی جان چھڑانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ لیکن یہ مشکل ہے کیونکہ احتسابی اداروں کو عوام کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج اپنے ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی پی کی کرپٹ قیادت کے خلاف نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ان عناصر کو قوم پر رحم کرتے ہوئے اپنی لوٹ مار سے حاصل کر دہ رقوم فوری واپس کر دینی چاہیے۔ ان نام نہاد رہنماؤں کے جرائم اسی لحاظ سے خوفناک ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے کی لوٹ مار کا نام سیاست رکھ دیا تھا۔آ مدن سے زیادہ جائیدادیں، منی لانڈرنگ، بے نامی اکاؤنٹس اور بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے جیسے گھناؤنے جرائم کے بعد عوام کا نام لیتے ہوئے ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ پی ٹی آئی حکومت وطن عزیز میں سیاسی لوگوں کو کرپشن کی پوری سزا ملنے اور پاکستان میں صاف ستھری سیاسی روایات پر یقین رکھتی ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply