کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کے ممنوعہ انجکشن برآمد

Spread the love

خاتون سے11ہزارممنوعہ انجکشن برآمد، اپنے سامان میں چھپا رکھے

کراچی(صباح نیوز)کراچی ایئر پورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کسٹم حکام

نے دوحہ سے آنے والی غیرملکی خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے جن کی مالیت3 کروڑ روپے بتائی

جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئر پورٹ میں کسٹم انٹیلی جنس حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام

بنادی اوردوحہ سے آنے والی غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے، خاتون

سے11ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے جو اس نے اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے، کسٹم حکام نے خاتون

کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply