ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افرادجاں بحق، ملزم گرفتار

Spread the love

ملزم اس سے قبل بلوچستان سے ایک شخص کو دشمنی کی بنا پر قتل کر کے فرار

کراچی(کرائم رپورٹر) سیکیورٹی اداروں نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں دو ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نذیر کو زخمی اور عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے، ملزم نذیر ساحل تھانے میں قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ ملزم الکوحل اور آئس عادی ہے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرتے وقت بھی ملزمان نشے کی حالت میں تھے، جو بھی سامنے آیا ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزمان نے ایک گاڑی کو بھی روکا تھا، قریبی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔پولیس ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، ملزمان کی گاڑی کا فرانزک کیا جارہا ہے، گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کی گئیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply