سیاست اور جرم میں فرق کرنے کا وقت آگیا،فواد

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں ) وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں کہ قومی احتساب

بیورو کے پاس حکومت کی سپورٹ ہے، حمزہ شہباز نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہواہے،

شریف فیملی اور آصف زرداری پیسے دیں یاجیل جائیں،تیسرا کوئی آپشن نہیں۔اسلام آباد میں پریس

کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کے مرکزی کردار

حمزہ شہباز ہیں، شریف برادران چاہتے ہیں کہ قانون انکی مرضی کے مطابق چلے۔فواد چودھری کا

کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق کریں، ملکی مفاد میں جرم کو سیاست کی ڈھال نہ

بنائیں، شہباز شریف کیخلاف الزامات کے ثبوت موجود ہیں، شریف خاندان اور آصف زرداری پر اربوں

روپے منی لانڈرنگ کے الزمات ہیں، سابق حکومتوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔

انہوں نے کہا حکومت کے مثبت اقدامات سے معاشی استحکام آ رہا ہے، بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے

کیلئے ایمنسٹی سکیم لا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا 37 ارب ڈالر سے ملک میں بڑے بڑے

منصوبے لگے، قیام پاکستان سے 2008 ء تک بیرونی قرضہ 37 ارب ڈالر تھا۔ 2018 ء تک ہمارا

قرضہ 97 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، 60 ارب ڈالر قرضے کا بڑا حصہ ان کی جیبوں میں گیا،عوام کا لوٹا

گیا پیسہ ہر صورت واپس لایا جائے گا۔ فواد چوہدری کا اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے

کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا فتوی دیکھا ہے کہ ہتھکڑی لگانا بھی غیرشرعی ہے، عجیب سی

بات ہے جب کرپٹ پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو ہمیں اسلام یاد آجاتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply