208

ڈالر مہنگا,اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20سے 60روپے تک اضافہ

Spread the love

کراچی(کامر س رپورٹر)ڈالر کی قدر بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے

، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20سے 60روپے تک اضافہ ہوگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں

ہوشربا اضافہ ہوگیاہے ۔ ڈالر اور پیٹرول کیا بڑھا، اشیائے خورونوش کو پر لگ

گئے، دکانوں پر دال ماش 35 روپے فی کلو، دال مونگ اور دال چنا 20 روپے

فی کلو تک مہنگی ہوگئی، چاول کی قیمت میں 30 سے 60 روپے فی کلو تک

اضافہ ہوگیا، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 7 روپے تک اضافہ، پیکنگ اور

ڈبے والے دودھ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان

شماریات بیورو نے یکم اپریل کو سبزیوں، دالوں اور گوشت کے نرخوں سے

متعلق رپورٹ میں بتایا کہ سالانہ کی بنیاد پر سبز مرچیں151 فیصد، ٹماٹر 315

فیصد اور سرخ مرچیں27.6 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ دال کی قیمتوں میں ایک

سال کے دوران 22.7 اور گوشت کی قیمتیں 13.8 فیصد بڑھیں۔ماہانہ کی بنیاد پر

پیاز 39.2 فیصد، کینو 22.3 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ماہ میں 18.8

فیصد، کیلا 15 فیصد جبکہ دال مونگ کی قیمت ایک ماہ کے دوران 12.6 فیصد

اور لہسن 11 فیصد مہنگا ہوا۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق کتابوں کی قیمتیں

31.3 اور ٹیوشن فیس میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی قیمتیں ایک

سال کے دوران 13.9 فیصد بڑھ گئیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں