حکومت بتائےاس پر کون پریشر ڈال رہا ہے: رانا ثنا اللہ

Spread the love

حکمران ملک نہیں چلا سکتے: مصدق ملک

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا برا حال کردیا ہے۔ زرمبادلہ میں واضح کمی ہوئی ہے تو دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج سے 50 ارب ڈالر چلے گئے۔ حکومت اتنا بتا دے کہ اس پر کون پریشر ڈال رہا ہے۔

مصدق ملک اسلام آباد میں بولے حکمرانوں کو حکومت چلانا ہی نہیں آتی۔ کیا کسی ملک میں کبھی 6 ماہ کے دوران 3 بجٹ آئے؟ اپنے دور میں ترقی کی رفتار 5.8 پر چھوڑی جو اب 3 فیصد پر آ گئی ہے۔ حکمران ملک نہیں چلا سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔

لاہور میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا جن، مہنگائی، بے روزگاری کا حکومت ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکی کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں۔ 1400 ارب کے قرضے اسٹیٹ بینک سے لے لیے۔ نئے نوٹ چھاپے گئے۔ گروتھ ریٹ 6 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply