بھارت میں 17 ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا

Spread the love

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں 17ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے جس کے

لیے تمام سیاسی جماعتیں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔تقریباً6 ہفتوں تک رہنے والے لوک سبھا یعنی

ایوان زیریں کے انتخابات7 مراحل میں19 مئی تک جاری رہیں گے جن کے نتائج کا اعلان23 مئی کا کیا

جائے گا۔ رواں برس بھارت میں تقریباً90 کروڑ افراد اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گے جن میں13 کروڑ

نئے ووٹرز بھی پہلی بار ووٹ دیں گے۔ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے اور اس کے

ساتھ ہی مخالف جماعتوں پر تنقید کرنے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسری

مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی اتر

پردیش کے حلقے امیٹھی سے سے انتخاب لڑیں گے۔ کانگریس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ راہول گاندھی

کیرالہ میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے حلقے وایاناڈ سے بھی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ بھارتی اپوزیشن

جماعت کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سیکریٹری اور راہول گاندھی کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی نے رواں

برس کے آغاز میں عملی سیاست میں قدم رکھا ہے۔پریانکا گاندھی نے چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر

مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply