92

وہاب ریاض عمر اکمل عالمی کپ کی دوڑ سے باہر

Spread the love

لاہور( سپورٹس رپورٹر) وہاب ریاض کا ورلڈکپ 2019 کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے فٹنس کیمپ کیلئے جاری کردہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست میں فاسٹ باولر کا نام شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے 23 کھلاڑیوں کا پول تیار کر لیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا۔ فٹنس کیمپ میں گذشتہ ورلڈکپ میں پاکستان کے سب سے بہترین گیند باز وہاب ریاض کو طلب نہیں کیا گیا۔ وہاب ریاض کے علاوہ عمر اکمل کو بھی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم فائنل کرنے کی غرض سے جن 23 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا ہے ان میں سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، حسین طلعت، محمد رضوان، شان مسعود، عماد وسیم، فہم اشرف، حسن علی، محمد عامر، میر حمزہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، رومان رئیس، آصف علی، حارث سہیل، وقاص مقصود، جنید خان، یاسر شاہ، شاداب خان اورمحمد عباس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں