125

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا فل لوڈ969 میگاواٹ پر کامیاب ریجیکشن ٹیسٹ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر توانائی ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے

الحمداللہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا فل لوڈ969 میگاواٹ پر ریجیکشن ٹیسٹ کامیابی

سے نیشنل گرڈ پر کیا گیا، پورا سسٹم مکمل نارمل رہا۔جمعرات کو اس ضمن میں

عمر ایو ب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں

کہا الحمداللہ گزشتہ روز صبح ساڑھے دس بجے نیشنل گرڈ پر نیلم جہلم پاور

پراجیکٹ کا فل لوڈ 969 میگاواٹ پر ریجیکشن ٹیسٹ کیا گیاجو رب تعالی کے کرم

و فضل سے کامیاب اور پورا سسٹم مکمل نارمل رہا،یہ ٹیسٹ اس پراجیکٹ کو

پوری صلاحیت پر چلا نے اور اس کے کمرشل آپریشن کیلئے ضروری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں