دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت 3 ارب روپے مقرر

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے شام ، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں

پرتشدد کارروائیوں میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی

کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ڈھائی کروڑ ڈالر(3 ارب 54 کروڑ 15 لاکھ روپے) کا

انعام مقرر کردیا۔ عرب اخبار میں شائع رپو ر ٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی کی

موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالا بھی مذکورہ انعام کا حقدار ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے اتحادی فوجیوں نے طیاروں کے ذریعے

عراق کے شہر الرمادی میں پمفلٹ گرائے جس میں شہریوں سے درخواست کی

گئی کہ وہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ٹھکانے سے متعلق

معلومات فراہم کریں،ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر مقرر کی گئی

ہے۔ پمفلٹ میں درج تھا داعش کے لیڈر اور جنگجوؤں نے آپ کی زمین پر قبضہ

کیا اور آپ کے اہلخانہ کو قتل کیا،ابوبکر البغدادی نے تباہی اور موت کو مسلط کیا

، وہ اب اسی تباہی اور موت سے چھپ کر آرام سے روپوش زندگی گزار رہا ہے۔

آپ ابوبکر البغدادی کی معلومات فراہم کرکے اس سے اور اس کی پھیلائی ہوئی

تباہی کابدلہ لے سکتے ہیں۔دوسری جانب عراقی انٹیلی جنس کے مطابق ابوبکر

البغدادی جنوبی شام کے علاقوں میں روپوش ہے اور انتہائی مختصر اور قابل

اعتماد لوگوں کے ہمراہ سفر کرتا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ابوبکر

البغدادی کا بیٹا بھی ان لوگوں میں شامل ہے۔خیال رہے گزشتہ برس جولائی میں

داعش کی جانب سے قرار کیا گیا تھا ان کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے بیٹے

شامی فوج سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔واضح رہے ابوبکر البغدادی کے حوالے

سے بھی ہلاک اور زخمی ہونے کی کئی خبریں سامنے آ چکی ہیں تاہم ان کے

بارے میں زیادہ تر یہ مانا جاتا ہے وہ اب بھی زندہ ہیں لیکن 2014 میں لبنان میں

ایک خاتون اور ایک بچہ قید ہیں جن کے حوالے سے کہا جاتا ہے وہ ان کی اہلیہ

اور اولاد ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply