حکومت کنٹریکٹ پر رکھ لے، ڈالر نیچے لے آؤں گا، اسحق ڈار کی آفر

Spread the love

لندن (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق

ڈار نے حکومت کو بڑی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے

کنٹریکٹ پر رکھے میں ڈالر کو 120پر لا کر دکھاوں گا ۔گزشتہ( ن) لیگ کی دور

حکومت میں ڈالر کو 111روپے سے 98روپے تک لائے تھے جبکہ 1998میں ہم

ڈالر کی قیمت کو 52روپے پر لائے تھے تاہم ہماری حکومت کے خاتمے کے بعد

پرویز مشرف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 8روپے کم کر دی تھی ۔

سابق وزیر خزانہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

حکومت کو آفر کردی کہ عمران خان انہیں کنٹریکٹ پر لیں، وہ ڈالر کو واپس

نیچے لا کر دکھائیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف

کو لکھ کر دیدیا ہے کہ ڈالر ایک سو انہتر روپے تک لے جایا جائے گا۔ 2021ء

تک ملکی قرض35948ارب تک پہنچ جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply