نیویارک میں پاکستانی شہری قتل

Spread the love

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نیو یارک ریاست کے بلائی شہر بنگ ہیمٹن میں سوات

سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شکیل خان کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر

بیدردی سے قتل کردیا گیا مقتول کی نماز جنازہ بروکلین کی معروف مکی مسجد

میں پڑھانے کے بعد میت پاکستان روانہ کردی گئی ، نماز جنازہ میں قائم مقام

قونصل جنرل نعیم چیمہ کے علاوہ قونصل خانے اور کمیونٹی کے سینکڑوں افراد

نے شرکت کی ، پولیس رپورٹ کے مطابق 30 مارچ کی شب 49سالہ شکیل خان

اپنے ریسٹورانٹ ’’ حلال بائٹس‘‘ کو بند کرنے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہو اہی تھا

ایک نقاب پوش شخص نے اسے دبوچ لیااور گولی مار کر فرار ہوگیا، فائر لگنے

سے شکیل خان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے

وقوعہ پر پہنچی شواہد ا کٹھے کئے اورتفتیش شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے

مطابق پاکستانی مسلمان کا قتل نفرت کا جرم تھا یا ریسٹورنٹ کے مالک کو لوٹنے

کیلئے ڈاکہ ڈالا گیا تھا فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، اصل محرکات تفتیش کے

بعد ہی معلوم ہو سکیں گے۔تاہم نیو یارک میں موجود ا س کے بھائی اورعزیز و اقا

ر ب کا کہنا ہے اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ بہت شریف النفس

انسان تھا نیو یارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

کی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply