204

بہاولپورسے2 دہشتگرد گرفتار

Spread the love

بہاولپور (مانیٹر نگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی فورس نے بہاولپور میں خفیہ

کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق

گرفتار دہشت گردوں میں حکمت شاہ اور احمد رضا شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم

تنظیم سے ہے۔ دونوں دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر بہاولپور کے علاقہ صدر

سے گرفتار کیا گیا۔دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، دستی بم اور تنظیم

کے لیے اکٹھی کی گئی رقم برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر

دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بہاولپور میں حساس تنصیبات

کو ہدف بنانا چاہتے تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں