اہل مغرب سیاحت کیلئے پاکستان آتے ہیں ،ہماری اشرافیہ بیرون ملک جاتی ہے،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سیاحت سے ملک

میں ناصرف زرمبادلہ آئیگا بلکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا ۔ ا سلام آباد میں

پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا

شاید ہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ساحلی سیا حت ہو، پاکستان کے جیسے

ساحل کسی ملک میں نہیں ، پوری دنیا کی سیاحت کر چکا ہوں، پاکستان کے

شمالی علاقاوں جیسے خوبصورت سیاحتی مقا مات کہیں نہیں دیکھے۔ 15 سال کی

عمر میں ناردرن ایریاز گیا تھا وہاں کے تمام ہوٹل بک تھے، امریکہ اور یورپ

سے پاکستانی ناردرن ایریاز سیاحت کیلئے آتے تھے۔وزیراعظم نے کہا پاکستان

میں 100 نتھیا گلی ہیں لیکن کسی کو اندازہ ہی نہیں، سیاحت کیلئے ویزہ پالیسی

آسان کی، حکومت کا کام سڑک بنانا، رکاوٹیں دور کرنا اور تحفظ دینا ہے، باقی

کام نجی شعبے کریں گے۔ سیاحت کی وجہ سے ہی گزشتہ 5 سال میں خیبر پختو

نخوا میں غربت کم ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا جب سے پاکستان بنا

ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا جبکہ ملک کی اشرافیہ کو علم ہی نہیں پا کستا ن میں

کتنے خوبصورت مقامات ہیں، میرا باہر سے جو بھی دوست ایک بار شمالی علاقہ

جات آیا، وہ بار بار آنے کا کہتا ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام نعمتوں سے

نوازا ہے۔ دہشت گردی کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیاحت ختم ہو گئی تھی،

لیکن اب ان علاقوں میں واقع ہو ٹلو ں میں جگہ بھی نہیں ملتی اور وہاں سیاحت

کیلئے آنیوالے بیشتر افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہوتا ہے، امریکہ و یورپ سے

پاکستانی ناردرن ایریازسیاحت کیلئے آتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کی اشرافیہ

گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک چلی جاتی ہے، پاکستانیوں کو اپنے سیاحتی

مقا ما ت کی سیر کرنی چاہیے۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی کیساتھ بہت اچھی سیاحت

ہو سکتی ہے، سیاحت میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے۔ سیاحت

کیلئے قواعد وضوابط آسان کر دیے ہیں اس میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے، انہوں

نے ہدایت کی کہ جن علاقوں کو سیاحت کیلئے کھولیں، وہاں کی روایات، ثقافت

اور اقدار کی پاسداری لازمی کرائیں۔ ٹورازم کی اپیکس کمیٹی مسلسل آسانیاں پیدا

کریگی۔انہوں نے ذرخیز علاقوں کے ختم ہونے پر افسوس اور تشویش کا اظہار

کرتے ہوئے کہا زرعی زمین ختم ہو گی تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ شہر پھیلتے جا

رہے ہیں، ہم نے گرین ایریاز کو بچانا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply