بلاول سے دس لاکھ 55ہزار کرایہ وصول کیا،شیخ رشید

Spread the love

اہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پاکستانل

دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ نواز شریف کا دل لندن میں پھنسا ہوا ہے۔ بیماری

صرف بلو کے گھر جانے کی ہے۔ بھتیجی اور چچا کے درمیان مستقبل کی لڑائی

چل رہی ہے۔ شہباز شریف عمران خان کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔

چوہدری نثار سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ڈیل ہو سکتی ہے۔ بلاول سے ٹرین کا

دس لاکھ 55ہزار کرایہ وصول کیا ہے۔سلیم مانڈوی والا کو ٹرین گندی کرنے پر

نوٹس بھیج رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے سٹیشن کی 5کروڑ روپے

کی لاگت سے تزئین کی جانیوالی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زر داری خا ندان

کی مستقبل میں کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔فضل الرحمن کا ساتھ دیا۔ مولانا

صاحب کو عمران سے مسئلہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دینی مدارس کے

سربراہان کو یقین دلاتا ہوں مدارس کیخلاف کوئی کا رروائی نہیں ہو گی۔ جہاد

بنیادی رکن ہے۔ اس کا منکر کافر ہے۔سمجھوتا ایکسپریس کیس عالمی عدالت میں

لے جانا چاہتا ہوں۔مودی نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ کیا۔ بھارت کو اینٹ

کا جواب پتھر سے دیں گے۔ شیخ رشید نے گوجرانوالہ سے لاہور شٹل ٹرین

چلانے کا اعلان بھی کیا۔ سکھوں کو بابا گورونانک کے جنم دن پر واہگہ سے

ننکانہ صاحب تک ٹرین پر سفر کی سہولت مہیا کریں گے۔قوم سے وعدہ کیا ہے

کہ سال میں 10سے 12 ارب زیادہ آمدن دیں گے۔ اس وقت ہم ٹارگٹ سے 4 ارب

زائد آمدن حاصل کر چکے ہیں۔سر سید احمد ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی کے

درمیان چلائی جائے گی۔

Leave a Reply