128

نیپسی ہسل قتل، ملزم کی شناخت ہوگئی، تلاش جاری

Spread the love

پولیس نے29سالہ ایرک ہولڈر کی ویب سائٹ تصویر جاری کر دی، تعاون کی اپیل

لاس اینجلس(صباح نیوز) امریکی گلوکارنیپسی ہسل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کی شناخت ہوگئی اور پولیس

نے گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی۔ امریکی شہرلاس اینجلس کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ پر 29 سالہ ایرک ہولڈر کی تصویر جاری کرتے ہوئے سے تعاون کی اپیل کی ہے۔پولیس کے

مطابق ملزم کو30 مارچ2019 کی شام 3 بج کر 20 منٹ پر آخری بار 2016 ماڈل کی سفید دروازوں والی

کار میں دیکھا گیا تھا۔ گاڑی کی لائسنس نمبر پلیٹ 7 آر جے ڈی 742 ہے اور اسے ایک خاتون چلا رہی تھی۔

لاس اینجلس پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے افسران ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اگر کسی شہری

کے پاس ملزم یا واقعہ کی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جائے۔ اطلاع دینے والے شہری

کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کی فائرنگ امریکی گلوکار سمیت تین افراد

زخمی ہوئے تھے۔ ملزم فائرنگ کے بعد دائیں جانب سے گاڑی میں سوار ہوا اورگاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر

ایک خاتون موجود تھی۔ نیپسی ہسل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ امریکی

ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور2 افراد زخمی ہوگئے

تھے۔33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔

نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں