راولا کوٹ، بھارتی کی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید، 1 زخمی

Spread the love

پاک فوج نے جوابی کارروائی سے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا، ہلاکتوں کی اطلاعات

شہید ہونیوالوں میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیزاللہ اور سپاہی شاہد منصب شامل ہیں

راولاکوٹ(نامہ نگار) بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں

پاک فوج کے 3جوان شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری

میں راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس

حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شہید اور 1 جوان زخمی ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن

کے تین بیٹوں نے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کر دی جبکہ پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال

فائرنگ کا موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔آئی ایس

پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی

شاہد منصب کا ایبٹ آباد سے ہے۔ واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی سیکیورٹی

فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان، عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے

ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply