163

بزدل جنرل بین روات کی ایک بار پھر پاکستان کو سرجیکل اسٹرئیک کی دھمکی

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بزدل بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار

پھر اپنے ملک کے عوام سے پاکستان سے حالیہ کشیدگی میں ہزیمت پر خفت

مٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھک ماردی ۔بھارتی خبر

رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جنرل بپن

راوت کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند

نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے،سرحدوں پر ہونیوالی خلاف

ورزی کا بھر پور جواب دیا جائیگا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو مخا

طب کرتے ہوئے کہاوہ خود کومضبوط بنائیں اور پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔

رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ہم پاکستان

کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں