دوسروں کا احتساب کرنے والا خود اڑھائی کروڑ کا نا دہندہ: احتساب کون کرے گا۔

Spread the love

دوسروں سے وصولیاں کرنے والا نیب آئیسکو کا نادہندہ نکلا‘ آئیسکو نے نیب سمیت مختلف اداروں سے کروڑوں کی وصولیاں کرلیں۔ سی ڈی اے سے 2 کروڑ 69 لاکھ‘ نیب سے پچاس لاکھ‘ پمز اور پولی کلینک سے ایک کروڑ دس لاکھ‘ وزارت کھیل سے 66 لاکھ اور دیگر متفرق اداروں سے ایک کروڑ چوالیس لاکھ وصول جبکہ چکوال کے کولڈ سٹوریج پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ڈوبے ہوئے بقایا جات کی وصولیوں کا عمل تیز کرتے ہوئے آئیسکو نے مختلف اداروں سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کرلی ہیں۔ سی ڈی اے سے دو کروڑ 69 لاکھ ، نیب سے بجلی بقایا جات کی مد میں پچاس لاکھ جبکہ پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں سے ایک کروڑ دس لاکھ ، وزارت کھیل سے 66 لاکھ جبکہ دیگر متفرق اداروں کے ذمے واجب الادا ایک کروڑ چوالیس لاکھ روپے کی رقم وصول کرلی گئی ہے۔ آئیسکو نے چکوال کے ایک کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا جہاں میٹر سست چلتا ہوا پایا گیا جس کی بنا پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply