اسرائیلی دہشت گردی، رواں سال شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہو گئی

Spread the love

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 41

فلسطینی شہید کیے گئے۔ فلسطینی شہدا و اسیران نیشنل سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا

گیا کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 41 فلسطینی شہید کیے

گئے۔ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ سال 2019 کے دوران پہلے تین ماہ میں جنوبی

اضلاع میں 24 اور شمالی اضلاع میں 17 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا میں دو

خواتین اور 18 سال سے کم عمرکے 12 بچے بھی شامل ہیں۔ان میں 13 سالہ مجاھد عصام ابو عمشہ اور 51

سالہ فارس محمد ابو بارود بھی شامل ہیں، فارس بارود کو اسرائیلی زندانوں میں تشدد کر کے شہید کیا گیا۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک شہید کئے گئے 7 فلسطینی شہدا کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں

لے رکھے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply