عمران خان کی ترک صدرکو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Spread the love

پاکستان کے عوام ان کی مزید کامیابیوں کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم کی ٹویٹ

اسلام آباد (سوشل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو بلدیاتی انتخابات میں

کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوکل انتخابات

میں کامیابی پر ترک صدر طیب اردوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام ان کی مزید

کامیابیوں کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں اداروں نے اپوزیشن کے دعووں کی بنیاد پر کہا تھا کہ

بلدیاتی الیکشن میں طیب اردوان کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply