ہاکی اولمپئین و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم ریحان بٹ 72 ویں پنجاب گیمز 2019ء کے ایمبیسیڈر مقرر

Spread the love

ریحان بٹ نے بہت کم عرصہ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں،ہاکی کیلئے ان کی خدمات پر پنجاب گیمز کا ایمبیسیڈرمقرر کیا ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہاکی اولمپیئن و سابق کپتان قومی ہاکی

ٹیم ریحان بٹ کو 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے،ریحان بٹ 2002ئ،2003ئ،

2004ء کی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے ہیں، ریحان بٹ

تین بار اولمپک کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، ریحان بٹ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کھیلنے

والی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں

کہا ہے کہ ریحان بٹ نے بہت کم عرصہ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ہاکی کے لئے خدمات پر ریحان بٹ کو

72ویں پنجاب گیمز 2019ء کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply