نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں: عثمان بزدار

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںکرپشن کے مکمل خاتمے کے عزم کے ساتھ دن رات کام کررہے ہیں۔موجودہ حکومت نے شفافیت سے سرکاری امور سرانجام دینے کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیںاور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ـاپنے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ـسابق ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ـانہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں اور ملک کو کنگال کیا، ـ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے اورکرپٹ عناصر کی نئے پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں ـ ۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا شفاف پاکستان ہے اورموجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ـکرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

ـانہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے ـ کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں جسے مکمل کریں گے ـ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھاتھاـ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply