مالم جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹیول

Spread the love

حسین وادی کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے

سوات (صباح نیوز)سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ سنو فیسٹول کا

انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں جہاں موسم تبدیل ہو رہا ہے وہی برفیلی وادی ملم جبہ میں

اب بھی چاروں برف ہی برف ہی برف نظر آرہی ، ایسے میں ضلعی حکومت سوات کی جانب سے حسین

وادی میں سنو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے ۔سکینگ مقابلوں

میں 4 ٹیموں کے 20 کھلاڑی شریک ہیں جو کہ سلالم، جائنٹ سلالم اور فری ڈائو ن ہل کے مقابلوں میں حصہ

لے رہے ہیں۔ضلعی ناظم محمد علی شا ہ نے کہا کہ سوات امن کا گہوارہ ہے،پوری دنیا سے لوگ آئیں،

پاکستان سے لوگ آئیں اور یہاں کا امن، خوشحالی، اور مہمان نوازی دیکھیں اور قدرتی نظاروں سے لطف

اندوز ہو جائیں۔مالم جبہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے شمال کی جانب 45کلومیٹر کے فاصلے پر واقع

ہے، جہاں سکینگ ریزارٹ، چیئر لفٹس، اور گھنے جنگلات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply