وزیر اعظم عمران خان کا بھکر حادثے پر اظہار افسوس

Spread the love

تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(سوشل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بھکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سکول سے آنے والی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی اموات بڑا نقصان ہے۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں کے اظہار تعزیت کیا۔ بھکر میں پیش آنے والے حادثے میں نوجوان زندگیوں کا ضیاع نہایت صدمہ انگیز ہے،سکول سے واپسی کے دوران 6 بچیاں اور انکا رکشہ ڈرائیور حادثے کی نذر ہوگئے۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

Please follow and like us:

Leave a Reply