آپریشن ردالفساد: بلوچستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد

Spread the love

خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی سبی اور کوہلو کے درمیان بمبور کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب کارروائی
نیپ کے تحت ضلعی انتظامیہ و حساس اداروں کی کارروائیاں ،این جی او براک کے پنڈی و ٹیکسلا دفاتر سیل
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے

ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات

عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے

خفیہ اطلاعات پربلوچستان میں سبی اور کوہلو کے درمیان بھمبور کے پہاڑی

سلسلے میں کارروائی کی جہاں سے راکٹس، بارودی مواد اور بڑی تعداد میں

اسلحہ برآمد کیا گیا۔دوسری طرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی انتظامیہ اور

حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم براک کے راولپنڈی

کینٹ اور ٹیکسلا کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں،ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں این جی

او دفتر کو اے سی کینٹ حافظ عمران نے سیل کرکے سربمہر کیا۔ٹیکسلا میں غیر

سرکاری تنظیم کا دفتر اسسٹنٹ کمشنر طارق عثمان نے سیل کیا۔ضلعی انتظامیہ کا

کہنا ہے کارروائی کے دوران این جی او عملہ کے زیر استعمال کمپیوٹرز،اکاونٹ

کی تفصیلات بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔دفاتر سے قبضہ میں لیا گیا سامان تھانہ

ریس کورس اور ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply