جیالے اور کھلاڑی ہم سفر، ناصر شاہ کی پی ٹی آئی ارکان کیساتھ سیلفیاں

Spread the love

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی

کیساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سندھ ناصرحسین شاہ کراچی سے سکھر

جاتے ہوئے جہاز میں ہم سفر بن گئے،ناصر حسین شاہ نے دوران سفر پی ٹی آئی

اراکین کیساتھ سیلفی لی، خوش گپیاں اور گھوٹکی جلسے کی کامیابی کیلئے نیک

خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک دوسرے پر گرجنے

برسنے والے ایوان سے باہر باہم شیرو شکر ہوگئے۔ پی ٹی آئی اراکین سندھ

اسمبلی کیساتھ سیاسی مخالف ناصر حسین شاہ ہم سفر بن گئے۔ کراچی سے سکھر

جاتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کیساتھ پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ نے سفر کیا۔

ناصر حسین شاہ نے دوران سفر تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کیساتھ

سیلفی بھی لی، دوران سفر خوش گپیاں اور ناصر حسین شاہ کا گھوٹکی جلسے کی

کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply