پاکستان بھر میں ایک گھنٹے کے لئے بتیاں گل

Spread the love

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ارتھ آر، زمین سے محبت کا دن ہفتہ کومنایاگیا ،

پاکستان بھر میں ایک گھنٹے کے لئے بتیاں گل کر دی گئیں، اس مہم میں پاکستان

سمیت 160 ممالک شامل ہیں ، ارتھ آر کے دورساڑھے نو بجے تک کے لئے

وزیر اعظم ہائوس ، ایوان صدر، پارلیمنٹ ہائوس، واپڈا ہائوس لاہور ، سندھ

اسمبلی ، بلوچستان اسمبلی اور سپریم کورٹ کی غیر ضروری بتیاں بند کر دی

گئیں، ارتھ آر منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو نقصان سے آگہی

پیدا کرنا ہے ۔ آرتھ آر کے حوالے سے اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے خصوصی

تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ آرتھ آر دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے

آگہی کے لئے منایا جاتاہے ۔ اس کے لئے پاکستان کی غیر سرکاری تنظیموں نے

تقریبات کا اہتمام کیا ۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی

سے متعلق آگاہی کے لئے آرتھ آور ایک اچھی کاوش ہے ماحولیاتی آلودگی اور

موسمی تقریبات سے انسانی زندگی پر بلواسطہ اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ موثر

حکمت عملی کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply