104

نارووال، بس اور وین میں ٹکر،21 مسافر زخمی ،بعض کی حالت تشویشناک

Spread the love

نارووال(نمائندہ خصوصی)مسافر بس اور وین میں تصادم 21 مسافر زخمی ہو

گئے ،چار مسافروں کی حالت تشوشناک تفصیل کے مطابق نیو لاہور روڈ پر لاہور

سے آنے والی مسافر بس اور نارووال سے لاہور جانے والی مسافر وین

موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں ،حادثہ کے نتیجہ

میں مسافر وین الٹ گئی ،مسافر وین میں سوار 21 مسافر زخمی ہوگئے،حادثہ کی

اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمیوں میں چار

مسافروں کوتشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کردیا گیا ہے ِ،ایم ایس

ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر لطیف افصل کے مطابق ڈی ایچ کیو کا پیرا

میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز تمام زخمی ہونے والے افراد کی دیکھ بھال میں

مصروف ہیں اور تمام زخمی افراد کا تسلی بخش علاج جاری ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں