خلا ء میں موجود سائنس دانوں کے کپڑوں کی دھلائی کیلئے واشنگ مشین روانہ

Spread the love

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلابازوں کے

کپڑوں کی دھلائی کے لیے روس جلد ہی ایک واشنگ مشین خلا میں بھیجنے والا

ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ خلائی مشین

خصوصی طور پر خلائی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس

حوالے سے خلائی استعمال کے لیے مصنوعات تیا رکرنے والے روسی ادارے آر

کے کے انرجیا اسیپس کارپوریشن نے یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی

ہے، جس میں اس واشنگ مشین کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس امر کا پس منظر

یہ ہے کہ خلائی اسٹیشن میں پانی کی قلت کی وجہ سے خلاباز طویل عرصے تک

ایک ہی لباس استعمال کرتے ہیں اور میلا ہونے پر اسے دھو کر دوبارہ پہننے کے

بجائے نیا لباس استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔



Leave a Reply