لاہور ڈسٹرکٹ بار کی صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کی جیت

Spread the love

لاہور ڈسٹرکٹ بار کی صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار عاصم چیمہ نے میدان مارلیا ،حامی وکلاءجیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے،اس موقع پر زبردست فائرنگ بھی کی گئی جبکہ پولیس منہ تکتی رہی۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عاصمہ چیمہ نے 2585ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار چودھری اویس احمد قاضی 1830ووٹ حاصل کرکے دوسر ے نمبر پررہے، صدر کی نشست پر آزاد امیدوار خواجہ نیئر نے 556ووٹ حاصل کئے،اسی طر ح نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پرمجتبیٰ کا ظمی رات گئے تک گنتی میں آگے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار شبیر خاں دوسرے نمبر پررہے ، لا ہو ر ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابا ت 2019-20ءکے ووٹوں کی گنتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا ،گزشتہ روز موسم کی خرابی کی وجہ سے الیکشن کاٹرن آوٹ کم رہا۔ تقریبا 5 ہزار62 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں خواتین وکلاءنے 402ووٹ شامل ہیں،تمام امیدوا ر و ں کے ایجنٹ گنتی کے عمل میں شر یک ہوئے ، لاہور بار کی 8 سیٹوں پر کل 32 امیدوار میدان میں تھے۔ووٹنگ کےلئے ایوان عدل میں آٹھ پو لنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کےلئے دو پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔الیکشن بورڈ کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا،لاہور بار کے الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں کی گنتی رات گئے تک جاری رہی،جن کے نتائج کا اعلان آج کیا جائےگا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply