189

میاں نواز شریف صاحب علاج کیلئے باہر چلے جائیںِ گے،سینیٹر رحمان ملک

Spread the love

ملک سے بزنس مین بھاگ رہے ہیں، روپے کی قیمت تیزی سے گر رہے ہے ،ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد (جنرل رپورٹر )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے ملک

سے بزنس مین بھاگ رہے ہیں، روپے کی قیمت تیزی سے گر رہے ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے ہفتہ کو

اسلام آبادمیں خواتین کا صحافت میں کردار کے موضوع پر ورکشاپ میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رحمان

ملک نے کہا کہ صحافت میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ خواتین صحافیوں میں سرٹیفکیٹ و انعامات

تقسیم کئے۔ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کا کردار وقت کی ضرورت ہے۔ عورت کسی بھی شعبے میں

مردوں سے کم نہیں ہیں۔ خواتین کیلئے کام کی جگہ پر تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ رحمان ملک قوانین میں

ایسے ترامیم لائی جائے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین صحافت میں آئے۔ عورتوں کو کام کرنے میں آسانیاں اور

کام کرنے والے جگہ پر مکمل تحفظ فراہم ہونا چائیے۔ خوشی ہوتی ہے خواتین کی ایک اچھی تعداد کو پاکستانی

میڈیا میں کام کرتے دیکھتا ہوں۔ پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف قسمت کے دھنی ہے ضمانت ہو جائیگی۔ انھوں

نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ میاں نوازشریف بیمار ہیں علاج کیلئے رہا ہوسکتے ہیں۔ میاں صاحب کے علاج کے

لیے رہائی کا پہلے ہی کہہ چکا تھا۔ شاید اگلی بار میاں نواز شریف صاحب علاج کیلئے باہر چلے جائے۔ ہمارے

ملک میں احتساب سے زیادہ سیاسی انتقام چل رہا ہے۔ رحمان ملک ہر حکومت میں پچھلی حکومتوں کیخلاف

مقدمات کھلتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ملک سے بزنس مین بھاگ رہے ہیں، روپے کی قیمت تیزی

سے گر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں