171

مسافر بس کی ٹکر رکشہ ڈرائیور سمیت 6 طالبات ہلاک

Spread the love

بھکر(نامہ نگار) بھکر جھنگ روڈ پر سرائے مہاجر کے قریب مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس

کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔بھکر میں 9 ویں جماعت کی طالبات

امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جارہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان

کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک

زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح

کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ اس موقع پر المناک مناظر دیکھے گئے اور بچیوں کی

کتابیں ان ہی کے خون میں ڈوبی پڑی تھیں۔…

اپنا تبصرہ بھیجیں