273

عابد علی اور رضوان کی سنچریاں بھی نہ بچا سکیں،پاکستان کو مسلسل چوتھی بار آسٹریلیا سے شکست

Spread the love

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ پچاس

اوورز میں جیت کیلئے 278 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے

والے نوجوان بلے باز عابد علی اور محمد رضوان نے شاندار سنچری سکور کی

لیکن ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر

آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ

پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب

سے حسنین، عماد وسیم اور یاسر شاہ کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں جبکہ گلین

میکسویل کو شان مسعود کی تھرو پر وکٹ کیپر رضوان نے رن آؤٹ کیا۔آسٹریلیا

کی جانب سے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے شان مسعود اور

عابد علی کو میدان میں اتارا۔ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اس

کے بعد اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عابد علی اور وکٹ

کیپر محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا۔عابد علی نے 119 گیندوں کا سامنا کرتے

ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کا ساتھ دینے

والے بلے باز محمد رضوان نے بھی سنچری سکور کی اور آخری اوور تک

کھیلے لیکن قومی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔ آخری اوور میں ایک اونچی شارٹ

کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنا کیچ دیا۔ محمد رضوان نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے

ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ

پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کوئی

اور بلے باز اس میچ میں بھی نہ چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں