157

شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ جاری، تشدد ثابت

Spread the love

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں 6 مختلف زخموںکی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی انگلیوں پہ خراش اور سوجن کے نشانات پائے گئے، بائیں کان کے سامنے اور گال پہ بھی خراش کے نشانات ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ جھگڑے کے بعد خاتون کے بائیں کان سے کم سنائی دے رہا ہے۔

رپورٹ میں درج ہے کہ بائیں آنکھ میں سرخی مائل نشان ہے لیکن بینائی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ سر اور گردن کے درمیانی حصے پہ بھی زخموں کے نشانات ہیں، جسم پہ آنے والے زخم کسی تیز آلے کے ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مزید حقائق کے لئے بائیں ہاتھ اور سر کے ایکسرے کروانے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف متاثرہ خاتون کا مجسٹریٹ کو دیا گیا 164 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل 24 مارچ کو دو دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا۔ شراب پینے کا شوہر نے مجھے بھی کہا اور میں نے انکار کیا۔ دوستوں کے چلے جانے کے بعد شوہر نے پانی کے پائپ سے پائو ں باندھ کر تشدد کیا۔

اسی سے متعلق یہ خبر بھی پڑھیں:

اس واقعہ کو تین میرے ملازمین نے بھی دیکھا۔ یاد رہے 27 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں ایک شخص نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم فیصل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان بھی برآمد کیے گئے۔ تھانہ کاہنہ کے علاقے میں ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اس کے شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں