سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تدریس کا سلسلہ رک گیا

Spread the love

کراچی میں میٹرک امتحانات پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ، اساتذہ نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

کراچی(تعلیمی رپورٹر) سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تدریس کا سلسلہ رک گیا ،سندھ بھر کے اساتذہ نے

کراچی میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف صوبے بھر میں

تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، کراچی میں میٹرک امتحانات پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے

کیونکہ اساتذہ نے اس کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے

مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کا نوٹس لینے کے بعد سندھ حکومت نے اساتذہ کو

منانے کی کوششیں شروع کر دیں۔حکومت نے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگ لیا۔سندھ ٹیچرز

ایسوسی ایشن نے مستقلی، ترقی اور ٹائم ا سکیل سمیت8 مطالبات کی منظوری کے لیے نئی حکمت عملی بنانے

پر غور شروع کر دیا اور میٹرک امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی۔تاہم وزیر تعلیم سندھ سردار

علی شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہوں گے،یکم اپریل سے سندھ بھر میں

ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے3 لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کر یں گے

Please follow and like us:

Leave a Reply