لاہور میں اغوا برائے تاوان کی ادائیگی کے لیے بھی بٹ کوائن کا استعمال کیا گیا، ایف آئی اے

Spread the love

لاہور(صباح نیوز)ملک میں اغوا برائے تاوان اور منی لانڈرنگ کے لئے محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدامات کے بعد منی لانڈرنگ میں کچھ کمی تو آگئی مگر اب منی لانڈرنگ کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے گئے، ان میں سے ایک محفوظ ترین ذریعہ ڈیجیٹل کرنسی کا انکشاف ہے۔

ایف آئی نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالے کا کاروبار بھی اب بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے ہو رہا ہے، ایک بٹ کوائن کی مالیت 40سے 45لاکھ روپے کے قریب ہے جس میں امریکی ڈالر کی قدرکے حساب سے کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قوانین نہیں ہیں اس لیے اب لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور میں اغوا برائے تاوان کی ادائیگی کے لیے بھی بٹ کوائن کا استعمال کیا گیا جو پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ جوہر ٹائون کے رہائشی شاہد نصیر کو جب اغوا کیا گیا تو اغوا کاروں نے شاہد نصیر کے اہل خانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان کی رقم طلب کی، جس میں سے 25لاکھ روپے نقد اور باقی بٹ کوائن کے ذریعے ادا کی گئی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply