پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ جان پر مل 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Spread the love

لاہور (سپورٹس رپورٹر، صباح نیوز)پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ جان پرمل72برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا موت سے برسرپیکار زندگی کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان پرمل نے 1972 میں میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور 1966 اور 1970 میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ جان پرمل نے 1968 میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔

جان پرمل سن 1964 سے 1974 کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے۔ جان پرمل کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے ٹونی خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دی ہے۔ ٹونی خان نے بتایا کہ ان کے والد جان پرمل گزشتہ برس جون سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply