ہم نے 303 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

Spread the love

پشاور (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب افسران قومی فریضہ سمجھ کر کرپشن کے خاتمے کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بدعنوان عناصر سے قوم کے لوٹے گئے 303 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

آج 28 مارچ 2019 کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا اور صوبے میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا مجاہد اکبر بلوچ نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے قانون کے مطابق بلا تفریق عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میگا منی لانڈرنگ کیس

انہوں نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا کی کارکردگی نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہیاس کے خاتمہ کے لئے نیب افسران قومی فریضہ سمجھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نیب نے بدعنوان عناصر سے قوم کے لوٹے گئے 303 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے جو ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply