ایف اے ٹی ایف کی سفارشات ، سیاسی ،عسکری قیادت نے سر جوڑ لئے

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ،

آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس پی آر، وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر قانون ، وزیر تعلیم ، وزیر مملکت

برائے داخلہ شہر یار آفریدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت، وزیر اعظم کو کالعدم تنظیموں کے

خلاف جاری کریک ڈائون پر بریفنگ دی گئی ۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات اور نیشنل ایکشن پلان پر

عملدرآمدپر پیش رفت کے جائزے کے ساتھ ساتھ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر غور

کیا گیا۔۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے

بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات ، نیشنل ایکشن پلان

پر عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ اور وزیر اعظم کے بیان پر افغان حکام کے ردعمل پر بھی غور کیا

گیا ۔ اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ افغانستان میں امن سے پورے خطے کا امن

جڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کردار ادا کررہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرکٹ کی بہتری کے سلسلے میں بھی اجلاس ہو ، جس میں

کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے

کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی اکبر

درانی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شرکت کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین‘ وسیم

گلزار‘ سبحان احمد‘ مدثر نذر اور ہارون رشید بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرکٹ کی موجودہ

صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کئے

جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا

Please follow and like us:

Leave a Reply